لاہور (سدرہ علی سے) بھارت اپنے کرتوت چھپانے کیلئے پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا ہے ۔ بھارت کی فوج کی ظلم وستم ،بربریت اور گرفتاریاں کشمیریوں کے آزادی کے عزم کو ختم نہیں کر سکتی۔
انڈیا دہشت گرد ملک ہے ان خیالات کا اظہار چئیرمین یو سی 247 کاہنہ جناب حاجی بشارت رحمانی نے شادی کی تقریب کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر پر جراتمندانہ موقف اختیار کیااس موقع پر جنرل کونسلر محمد سجاد نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فئصلہ خود کرنے کا اختیار دے ،عالمی دنیا مسلہ کشمیر کی اصل حقیقت سے وقف ہوئی ہے اور بھارت کا مکروہ چہرہ بھی دنیا کے سامنا بے نقاب ہوا ہے ،میاں محمد نواز شریف کشمیر یوں کے حقیقی محسن ہے۔