اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف قازقستان کے صدر کی دعوت پر آستانہ روانہ، قازقستان کی قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کی جائے گی۔
قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچنے پر وزیر اعظم نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا، دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف قازقستان کے صدر نور سلطان ابیش وچ نذر بائیوف اور وزیراعظم کریم ماسیموف سے ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی، وزیر اعظم نواز شریف اعلیٰ سطح کا وفد بھی قازقستان روانہ ہوا۔
وفد میں وزیر تجارت خرم دستگیر، وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال، معاون خصوصی طارق فاطمی، چیئرمین سرمایہ کارڈ بورڈ مفتاح اسماعیل شامل ہیں۔