گوجرانوالہ: وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ سچی نیت والے وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو توانائی بحران سے نجات دلانے کا مکمل انتظام کر لیا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے دو سال میں دہشت گردی اور منہ زور مہنگائی پر قابو پا کر ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔
قوم سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے،ظہور پورہ دھلے میں تعمیر ہونے والی گلیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں نے درحقیقت ملک وقوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیںاور نوجوانوں کو انکے روزگار سے دور کیا۔
عوام نے دیکھ لیا کہ تبدیلی کا کھوکھلا نعرہ لگانے والے پاکستان کو بند کرنا چاہتے تھے لیکن میاں نواز شریف پاکستان کو چلانا اور آگے لے جانا چاہتے ہیں ،عوام کی دعائوںسے حکومت کے خلاف کی جانے والی سازشیں فنا ہو چکی ہیں اور شریف برادران کی قیادت میں ملک ترقی ،خوشحالی اور روشنی کی منزل کی جانب گامزن ہے،اس موقع پر قمر سہیل بٹ،سرفراز بٹ ایڈووکیٹ ،میاں مصدق حسین، حاجی اعظم مغل ،عبدالغفور انصاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔