لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے امریکا سے وطن واپس آتے لندن میں قیام ایک دن بڑھا دیا، جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف دورہ امریکا سے نجی دورے پر لندن رکے تھے۔
یہاں سے انہوں نے پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم انہوں نے اپنے قیام میں ایک دن کی توسیع کر دی ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں آج اہم ملاقاتیں متوقع ہیں،وزیر اعظم نواز شریف اب کل منگل کو پاکستان پہنچیں گے۔