اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کے موقع پر وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر برائے ہاوٴسنگ اکرم خان درانی اور گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان عباسی بھی موجود تھے۔
اس موقع ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، خیبر پختونخوا میں امن وامان اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی۔