اسلام آباد (یاسر رفیق) وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں ملٹری پولیس کے 2 اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوانوں پر اس طرح بزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
وزیراعظم نواز شریف نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ قربانی دینے والے بہادر جوانوں پر فخر ہے اور پاک فوج کے جوانوں پر اس طرح بزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہید اہلکاروں کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔