نواز شریف , نریندرمودی کی حلف برداری

Pakistan

Pakistan

پاکستان کے وزارتِ خارجہ کے مطابق ہندوستانی ہائی کیمشن کی جانب سے ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی کی 26 مئی بروز پیر کو ہونے والی تقریب حلف برداری میں ہمارے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو شرکت کا دعوت نامہ موصول ہو گیا ہے اور ترجمان ِ وزارتِ خارجہ کے مطابق نرریندر مودی کی تقریب حلف برداری میںشرکت کے حوالے سے غوری جاری ہے، اِس پر راقم الحرف کا وزیراعظم نواز شریف سے یہ کہنااور اِنہیں یہ مشورہ دیناہے کہ ” مصالحت پسندی سے کام لیتے ہوئے ہمارے وزیراعظم نواز شریف کو مسٹر نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون سے خطے میں امن اور ترقی اور عوام خوشحالی کے لئے اپنے چندانتہائی اہم نکات کے ساتھ ضرور شرکت کے خاطر ہندوستان جاناچاہئے۔

اِس تقریب میں اپنے ایجنڈے کے اہم نکات پیش کرکے ہندوستانی وزیراعظم مسٹر نریندرمودی کو قائل کرنے کی پوری کوشش کرنی چاہئے کہ مسٹرمودی جی۔۔۔ہم اور آپ خطے میں اپنی اپنی ایٹمی طاقتو ں کے لحاظ سے اِنتہائی اہم ممالک ہیں اور ہندوستان کا خطے میں خواہ مخواہ جنگی جنون میںمبتلارہنانہ صرف خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سب سے بڑی رکاوٹ ہے بلکہ ہندوستان کے ایک ارب سے بھی زائد اِنسانوں کو اِن کے بنیادی حقوق سے محروم رکھناہے بھی ایک بڑاجرم ہے پہلے ہندوستان جنگی جنون سے باہر آئے اور اپنی عوام کو سہولیاتِ زندگی مہیاکرے تو پھر ہم بھی اپنی عوام کی بہتری کے لئے سوچیں گے۔

یقین جانیئے کہ ہمارے وزیراعظم نوازشریف کی ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے نئے ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی پر یہ تاثر ضرورجائے گاکہ میری خوشی کی ایک دعوت پر پاکستانی وزیراعظم چلے آئے اِس کا مطلب یہ ہواکہ پاکستان ہندوستان سے محبت اوربھائی چارگی کا متلاشی ہے مگراور نریندرمودی یہ بھی ضرورسوچیں گے کہ شاید ہم ہندوستانی ہی بُرئے ہیں اور پھر یوں وزیراعظم نوازشریف کا ہندوستان جانے سے جہاں پاکستان میں 20کروڑ اور ہندوستان کے تقریباََ62/60کروڑ سے زائدجومسلمان ہیں اِن کا بھی ا میج ہندوستان کے شدت پسند ہندؤں میں بلند ہوگااور وہ بھی یہ سوچنے پر ضرورمجبور ہوں گے کہ واقعی مسلمان ایک امن پسنداور محبتیںباٹنے والے دین کے پیروکار ہیںاور یہی سوچ خطے میں یقیناایک مثبت تبدیلی کی ابتداہوگئی۔

Narendra Modi

Narendra Modi

بہرحال …!! آج کیاہم موجودہ حالات میں اپنے اندرونی اور بیرنی خطرات میں گِھرکر اپنے نئے او ر پرانے دُشمنوں سے مقابلہ کر پائیں گے..؟ جبکہ آج ہمارے ایک طرف ہندوستان سے نریندر مودی دوسری طرف افغانستان سے عبداللہ عبداللہ جیسے پاکستان کے بارے میں کھلم کھلا مخالفت کرنے اور پاکستان سے متعلق جنگی عزائم رکھنے والے دُشمن برسرِ اقتدار آچکے ہیں تو وہیں ہمار ی تیسری طرف ایران ہے جی ہاں وہ ایران جس سے گزشتہ کئی ماہ سے ہمارے تعلقات کا یہ حال ہے کہ یہ کبھی ٹھیک رہتے ہیں تو کبھی ہماری یا اُس کی طرف سے کوئی شیطان اپنی شیطانی کر کے تعلقات خراب کرادیتاہے ، اَب اور یہ بھی ہمیں وقتاََفوقتاََ ہمیں اپنی آنکھیں دکھاکر گھورنے لگاہے اَب ایسے میں جب کہ ہمارے تینوں اطراف دُشمن گھات لگائے بیٹھاہو توکیا۔

اِن حالات میں ہمیں آپس کی چھوٹی چھوٹی رنجیشوں میں پڑکر اپنی ملی یکجہتی اور یگانگت کا شیرازہ بکھیر دینا چاہئے یااِن حالات میں کہ جب دُشمن ہم پر موقعے کی تلاش میں ہو تو کیاایسے میں ہمیں خودکو متحد کرکے دُشمنوں کی سازشوں اورآنے والے خطرات کا مقابلہ نہیں کرنا چاہئے…؟آج یہ وہ سوال ہے جس کے بارے میں ہر محب وطن پاکستانی کو سنجیدگی سے سوچنا چاہئے اور آئندہ کے لئے ایسالائحہ عمل اختیار کرنا چاہئے کہ جس سے ہم اپنے دُشمنوں سے مقابلہ کرسکیںاور اِن کی اپنے خلاف بُنی گئیں سازشوں اور اِن کی جانب سے مستقبل میں آنے والے خطرات کامنہ توڑجواب دے سکیں۔

اگرچہ اِس میں کوئی شک نہیں ہے کہہندوستان کے متوقعہ وزیراعظم مسٹرنریندرمودی خصلتاََ بھی شدت پسندہندؤ ہیں اور اِن کا تیس سالہ سیاسی کیئربھی اِس کا واضح ثبوت ہے کہ اِنہوں نے ہندوستان اور خطے میں جتنی بھی سیاست کی اُس کی بنیاد پاکستان مخالفت پہ ہی قائم ہے،آج مستقبل میں ہندوستان کے نئے متوقعہ وزیراعظم مسٹرنریندرمودی کو اِس کا کریڈٹ جاتاہے کہ خطے میں پاکستان مخالفت ہی اِنہیں ہندوستان کا متوقعہ وزیراعظم بنانے کی وجہ بنی ہے،ورنہ کہاں مسٹرنریندرمودی جیسا شدت پسندمردوداور کہاں ہندوستان کی وزارتِ عظمیٰ کا منصب یہ دونوں ہی علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں۔

آج اِس سے بھی انکار نہیں ہے کہہندوستان کی ایک ارب سے زائدآبادی نے مسٹرنریندرمودی کو اپنے مُلک کا مستقبل کا وزیراعظم چن لیاہے، مختصریہ کہ اَب نئے ہندوستانی وزیراعظم مسٹرنریندرمودی کو بھی اپنی شدت پسندسیاست کو خیرباد کہہ دنیاچاہئے اور خطے میں نئے انداز سے سیاسی شروعات کے لئے اپنی ایسی مثبت اور تعمیری سیاست کا آغازکرناچاہئے کہ جس سے خطے میں امن کی آشاکو فروغ حاصل ہو، اور پاکستان اور ہندوستان جو خطے میں اپنے اپنے لحاظ سے زبردست ایٹمی طاقتوں کے حوالے سے ایک مقام رکھتے ہیں اِن دونوں ممالک کے عوام کے مسائل حل ہوں، اور ایک لمبے عرصے سے خطے میں ہندوستانی جنگی جنون کی وجہ سے جو جنگی ماحول بناہواہے وہ بھی ختم ہواور دونوں ممالک مثبت اور تعمیری حوالوں سے اپنے اپنے راستوں پر ترقی کریں اور اپنے عوام کو اِن کے غضب شدہ بنیادی حقوق دیں ، اور اپنا سارابجٹ دفاعی صلاحیتوں میں لگانے کے بجائے یہی بجٹ اپنے عوام کی فلاح و بہبودپر خرچ کریں تویقیناپاکستان اور ہندوستان نہ صرف خطے میں بلکہ ساری دنیامیں امن و آشی کا ایک ایساگہوارہ بن کر اُبھریں گے کہ اِس طرح یہ دونوں ممالک رہتی دنیا تک اپنی مثال قائم کردیں گے۔

آج دنیا اِس بات کی گواہ ہے کہ ہندوستان نے ہمیشہ پاکستان سے مخاصمت رکھی ہے اور اِس نے ہمیشہ اپنے قول وفعل سے خطے میں خودکو پاکستان کا ایک زبردست حاسدبناکر پیش کیاہے، اور یہ بھی کہ ہمیشہ ہندوستان نے خطے میں اپنی چوہدراہٹ قائم کرنے اور نمبرون بننے کی چاہ میں دنیابھر میں پاکستان کی مخالفت کو اپنے دین دھرم کا حصہ بنائے رکھااور کسی بھی لمحے کوئی ایک بھی ایسا موقعہ اپنی زبان اور فعل سے نہیں جانے دیاکہ ہندوستان نے دنیاکے کسی بھی پلیٹ فارم سے پاکستان کی کھل کر مخالفت اور منفی پروپیگنڈے کو ہوانہ دی ہو۔مگرآج پاکستان سے متعلق ہندوستان کی اِس بُری خصلت کے باوجودبھی ہر پاکستانی جو ہندوستان کو اپناایک پڑوسی گردانتاہے، اور اِس کے دُکھ اور سُکھ کو اپناجانتاہے، آج ہر پاکستانی کی بس یہ خواہش ہے۔

ہندوستان خطے میں امن و سکون اور ترقی اور خوشحالی کے خاطر پاکستان کی حیثیت اور اہمیت کو اتنی ہی جانے جتنی کہ ہندوستان اپنی اہمیت اور حیثیت کو قدر کی نگاہ سے دکھتاہے، اَب ہندوستانیوں اور ہندوستانی حکمرانوں کو خواہ وہ نریندرمودی ہوں یا کوئی اور اِنہیں یہ بات ضرور تسلیم کرلینی چاہئے کہ خطے میں امن وآشتی اور ترقی وخوشحالی کا خواب پاکستان کی تعبیرکے بغیر دیکھنا فضول ہے، جب تک ہندوستان اپنے ساتھ ساتھ پاکستان کی حیثیت اور اہمیت کو اولیت اور ترجیح نہیںدیگاتب تک خطے میں امن اور ترقی اور خوشحالی نہیں آسکتی ہے۔

Azam Azim Azam

Azam Azim Azam

تحریر: محمد اعظم عظیم اعظم
[email protected]