اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے آج قوم سے خطاب کا امکان ہے جس میں وہ سانحہ لاہور اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔
لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی دہشت گردی کی گھناؤنی واردات کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا خطاب آج رات نشر کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک ہونے والی پیش رفت اور بلوچستان سے گرفتار ہونے والے را کے ایجنٹ کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ اس کے علاوہ اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے سے متعلق بھی اہم بیان دیں گئے۔