وزیر اعظم نواز شریف سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ افغانستان کے سلسلے میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر آج لندن پہنچ رہے ہیں، اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم لندن میں افغانستان کے سلسلے میں ہونے والی 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس کا اہتمام برطانیہ اور افغانستان نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

لندن میں قیام کے دوران وزیر اعظم نواز شریف برطانوی قیادت اور عالمی بینک کے اعلیٰ حکام کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کریں گے جس میں خطے کی صورتحال بالخصوص افغانستان کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔