وزیراعظم میاں نواز شریف پاکستان کو تمام بحرانوں سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک میں شامل کر دیں گے : حاجی نوازچوہان
Posted on June 14, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
گوجرانوالہ : مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی نواز چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف پاکستان کو تمام بحرانوں سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک میں شامل کر دیں گے، مسلم لیگ ن کی مخلص اور ایماندار ٹیم ملک کو سنوارنے میں تن من دھن لگا دے گی، انشاء اللہ عوام کو اپنے فیصلے پر فخر ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ روڈ پر کارکنوں و معززین حلقہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی نواز چوہان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں کئے تمام وعدے پورے ہوں گے۔
پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنا کردم لوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کے محبت اور محنت کو کبھی فراموش نہیں کروں گا، میری کامیابی کاسہرا میرے ساتھیوں کے سر ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کارکن متحرک اور فعال رہیں، حلقہ میں ہونے والے تمام ترقیاتی کام کارکنوں کے زیر نگرانی ہوں گے۔اس موقع پر بیرسٹر عمر نواز چوہان نے بھی خطاب کیا۔