لندن (جیوڈیسک) خاندانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے دورہ لندن کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلائی گئیں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کے دورہ لندن پر خاصی تنقید بھی کی گئی۔ وزیراعظم اپنا دورہ لندن ختم کر کے کل لوٹن ائیر پورٹ سے پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی اب صحت ٹھیک ہے۔ ڈاکڑز نے ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سفر کی اجازت بھی دے دی ہے۔