فیصل آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما وائس چیئرمین یو سی 137 وارث انصاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کو قوم کا مکمل اعتماد حاصل ہے ۔عمران خان عوام کی حمایت سے محروم ہونے کے باوجود چور راستوں سے اقتدار حاصل کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔
پانامہ لیکس کیس میں بھی وزیر اعظم سرخرو ہوں گے اور عمران خان کے ہاتھ مایوسی کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی ادارو ں میں مسلم لیگ ن کے پاس بھاری اکثریت ہے ۔میئر فیصل آباد کے لئے پارٹی قیادت جس کو بھی نامزد کرے گی تمام بلدیاتی نمائندے اس کی بھرپور حمایت کریں گے۔
بلدیاتی اداروں فعال ہونے سے شہریوں کے بہت سے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میئر فیصل آباد کے لئے ملک عبدالرزاق بہترین چوائس ہونگے قوی امکان ہے کہ پارٹی قیادت انہی کو میئر کے لئے امیدوار نامزد کرے گی۔