واہ کینٹ (سردار منیراختر) وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین پی او ایف واہ کینٹ جنرل عمر محمود حیات نے خیرمقدم کیا۔
وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا پی او ایف واہ کینٹ کا دور واہ براس مل کی اپگریڈیشن کا افتتاح کر دیا اپگریڈیشن کے بعد واہ براس مل کا شمار جنوبی ایشاء کی بڑی ملز میں ہونے لگا ہے اور واہ براس مل کی سالانہ پیداواری صلاحیت 24ہزارمیٹرک ٹن ہو گئی ہے۔
اس موقعے پہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ واہ براس مل کی ٹیم وطن عزیز کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرئے گی،وزیراعظم نے براس بنانے کے عمل کا بھی معاہنہ کیا،جس موقعے پر وزیراعظم کو براس بنانے کے عمل اور میعار پر خصوصی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے سٹاف کے لیے 25فیصد الاونس اور دو سالانہ ایکریمنٹس دینے کا اعلان کیا،اس موقعے پر وزیراعظم کے ساتھ وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر دفاعی پیداوار بھی موجود تھے۔