وزیراعظم نواز شریف کا پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطے کا فیصلہ

Asif Ali Zardari, Nawaz Sharif

Asif Ali Zardari, Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے سربراہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملکی سیاسی صورت حال اورآئی ڈی پیز کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطے کا فیصلہ کیاہے۔

مسلم لیگ ن کےذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف آئندہ چند روز میں سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم کے آصف زرداری سے ملاقات کے لئے سندھ جانے کاامکان ہے۔ وزیراعظم کے ہمراہ پارٹی کے دیگر سینئر رہنما بھی سندھ جائیں گے۔