اسلام آباد (جیوڈیسک) نواز شریف کا کہنا ہے سینیٹ میں خرید و فروخت کا حساب ہونا چاہیئے، وزیراعظم چور ڈاکو، سمگلر، سسیلین مافیا اور گاڈ فادر نہیں، عوام اب سکھا شاہی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا عوام بھیڑ بکریاں ہیں جس کو منتخب کریں چند لوگ اُٹھا کر باہر نکال دیں۔
احتساب عدالت کے باہر سابق وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عوام باشعور ہوتے جا رہے ہیں، میں نہیں بلکہ عوام کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو۔ انہوں نے کہا سینیٹ اور سرگودھا کے ضمنی الیکشن میں شیر کا نشان چھینا گیا لیکن اس کے باوجود ہم نے کامیابی حاصل کی، جو ظلم کے آگے کھڑا نہیں ہوتا وہ خود سب سے بڑا ظالم ہے۔
ان کا کہنا تھا یہ کسی فرد واحد کا ملک نہیں ہے، ادھر سے نااہل اور عوام اہل قرار دے رہے ہیں، تم جتنا ظلم کرو گے عوام اتنا ہی ن لیگ کا ساتھ دیں گے ، فیصلے میں جان ہوتی تو تسلیم کرتے۔