جدہ (جیوڈیسک) زیر اعظم نواز شریف سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عمرہ ادا کرنے کے علاوہ سعودی حکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔
وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران سعودی ولی عہد کے علاوہ دیگر سعودی حکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔ اپنے قیام کے دوران وزیر اعظم رمضان المبارک کی ستائیسویں شب خانہ کعبہ میں گزارینگے۔ وزیر اعظم کا دورہ نجی ہے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ اس دورے میں ان کے اہل خانہ بھی ہیں۔ وزیر اعظم 28 رمضان کو وطن واپس آئینگے۔