لاہور (جیوڈیسک) ہائی کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کے حالیہ دورہ امریکا کے اخراجات کی تحریری تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت سے وزیر اعظم نواز شریف کے غیر ملکی دوروں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔
جس میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم اپنے اہل خانہ اور نوکروں کے ساتھ غیر ملکی دورے کر کے ملکی خزانے کو نقصان پہنچارہے ہیں، اس کے علاوہ وہ غیرملکی دوروں میں اپنے ذاتی کاروبار کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد وفاقی حکومت سے 6 نومبر تک جواب طلب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے اخراجات کی تحریری تفصیلات مانگ لیں۔