ریاض (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نےسعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیزسے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب کے 2روزہ دورے پر آج ریاض پہنچے۔ وزیر اعظم محمد نوازشریف نے سعودی ولی عہدشہزادہ سلمان بن عبد العزیزسےملاقات کی۔ انہوں نے خادم الحرمین شریفین شاہ عبد اللہ کی خیریت دریافت کی اور پاکستانی عوام کی جانب سے ان کی کامل صحت یابی کی دعا بھی پہنچائی۔
اس ملاقات میں امور خارجہ کے مشیر طارق فاطمی، سفیر پاکستان منظور الحق، سعودی وزیرخارجہ اور کابینہ کے وزراء و اراکین بھی موجود تھے۔ اس ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی مسا ئل پر بھی بات چیت ہوئی۔