لندن (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف سے برطانوی شہزادہ چارلس نے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ملکہ برطانیہ کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
لندن میں وزیراعظم نوازشریف سے شہزاد چارلس نے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ملکہ برطانیہ کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔
وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ شہزادہ چارلس وزیراعظم کے لیے شہد کا تحفہ بھی لائے جب کہ اس موقع پر شہزادہ چارلس کا کہنا تھا ایک دوست کی حیثیت سے خیریت پوچھنے آیا ہوں جب کہ شہد وزیراعظم کو جلد صحتیاب ہونے میں مدد دے گا کیونکہ پاکستان کو ان کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے شہد کا تحفے لانے پر شہزادہ چارلس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نبیؐ کا کہنا ہے کہ شہد میں شفا ہے۔