وزیر اعظم نواز شریف کو فریق بننے کی بجائے مصالحتی کردار ادا کرنا چاہئے، رانا گلزار احمد

PPP

PPP

فیصل آباد: پیپلز پارٹی کے سٹی نائب صدر رانا گلزار احمد نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چوہدری اعتزاز احسن کے خطاب کو پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری کے وژن کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے خصوصی تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں مگر خلیجی جنگ میں وزیر اعظم نواز شریف کو فریق بننے کی بجائے مصالحتی کردار ادا کرنا چاہئے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بعض غیر ذمہ دار سیاستدانوں نے یمن اور سعودی عرب کو متحارب قوتیں بناکر رکھ دیا ہے حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں یمن میں لوت نئے انتخابات کا مطالبہ منوانے کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔

ایسے حالات میں انکے شہروں پر فضائی حملے صورتحال خراب کرنیکا باعث بنیں گے اگر خدا نخواستہ پاکستان نے اپنی فوجیں سعودی عرب کی حمایت میں بھیجیں تو ہم خود اس جنگ میں فریق بن جائیں گے جو درست نہیں ۔پیپلز پارٹی اس تنازع میں مصالحت کار کاکردار ادا کرتے ہوئے عالم اسلام کا اتحاد موثر ہوسکتا ہے وقت آگیا ہے کہ بھٹو شہید کے ادھورے مشن مسلم کے اتحاد کی کوششیں تیز کردی جائیں۔