وزیراعظم نواز شریف جلد قوم سے خطاب کریں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف جلد قوم سے خطاب کریں گے شدت پسندوں کو ایک بار پھر ہتھیار پھینکنے اور مذاکرات کی دعوت دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں دہشت گردی کے پے درپے واقعات اور وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف ٹارگٹٹڈ آپریشن کے تناظر میں وزیراعظم نواز شریف جلد قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم دہشت گردی کے حوالے سے درپیش مسائل پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایک بار پھر شدت پسندوں کو ہھتیار پھینکنے اور مذاکرات کی دعوت دیں گے۔ وزیراعظم قوم کوہم آہنگی پیدا کرنے اور فرقہ پرستی ختم کرنے کا پیغام بھی دیں گے۔