اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے بنوں دھماکے بعد دورہ سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیراعظم نواز شریف نے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے ڈیووس جانا تھا لیکن بنوں میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کے بعد انہوں نے دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ کر دیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، انہیں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔