وزیراعظم نواز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

مظفر آباد (جیوڈیسک) پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم میاں محمد نواز شریف وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعدآج پہلی مرتبہ آزاد کشمیر کا دورہ کر یں گے۔ وزیر اعظم سیکرٹریٹ مظفرآباد کے مطابق وزیراعظم پاکستان اپنے دورے میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کا جائزہ لیں گے۔

969 میگا واٹ کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 100 ارب سے بڑھ جانے کے بعد پاکستان بھر میں بجلی کے صارفین سے بلوں پر 20 روپے اضافی وصول کیے جارہے ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف، اس منصوبے کا جائزہ لینے کے بعد آج ہی اسلام آباد واپس آ جائیں گے۔