وزیراعظم محمد نواز شریف کی بھی آج سالگرہ

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف بھی آج اپنی 65ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم محمد نواز شریف 25دسمبر 1949ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

ابتدائی تعلیم سینٹ اینتھنز ہائی اسکول لاہور سے حاصل کی اور گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کرنے کے بعد جامعہ پنجاب سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

نواز شریف گذشتہ عام انتخابات میں کامیابی کےبعد تیسری مرتبہ ملک کے وزيراعظم بنے ہیں، جبکہ وہ پنجاب کے وزیراعلی بھی رہ چکے ہيں۔