اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس کے دوران وزیر اعظم موجودہ ملکی صورت حال اور اپوزیشن کے تحفظات پر خطاب بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے اہم ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم رواں سال پانچویں مرتبہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئیں گے، اجلاس کے دوران وزیر اعظم موجودہ ملکی صورت حال اور اپوزیشن کے تحفظات پر خطاب بھی کریں گے، جبکہ اجلاس کے دوران حکومت کا پالیسی بیان بھی جاری کیا جائے گا۔