وزیراعظم نواز شریف آج رات 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سانحہ پشاور کے بعد پیدا صورتحال پر رات 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف آل پارٹیز کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے جب کہ وزیراعظم کی تقریر کا ابتدائی ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے تاہم اسے حتمی شکل آج اے پی سی کانفرنس کے خاتمے کے بعد دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے منگل کو سارا دن اپنی تمام مصروفیات کو ترک کر کے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے قومی پالیسی کی تیاری کیلیے ہونیوالے اعلیٰ سطح کے اجلاسوں میں گزارا اوراس کے علاوہ انہوں نے تمام مصروفیات منسوخ کر دیں۔