کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ گرمی سے ہلاکتوں اور شہر میں امن و امان سمیت مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں انھیں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کراچی سے ہلاکتوں کے معاملے پر بریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی متوقع ہے جس میں انھیں کراچی آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف وزیراعلیٰ ہاؤس میں کے الیکٹرک کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں کے الیکٹرک سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں جب کہ وزیراعظم این جی اوز کے نمائندوں سے ملاقات بھی کریں گے۔