اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ شاہ عبد اللہ کی عیادت کریں گے اور سعودی ولی عہد سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات بھی کریں گے۔
سعودی عرب روانگی سے قبل وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ مذہبی اقدار کے رشتے سے جڑے ہیں، سعودی قیادت پاکستان کے لئے خاص محبت رکھتی ہے جب کہ ہر پاکستانی سعودی قیادت کا دل سے احترام کرتا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران عمرے کی ادائیگی بھی کریں گے۔