اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کو ترکی کے وزیر اعظم نے ٹیلی فون کیا اور ملک میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا۔ ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے۔
اپنے ملک اور قوم کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف سے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔