لاہور : وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار، ہائیکورٹ میں درخواست پی ٹی آئی رہنما گوہر نواز سندھو نے دائر کی، پاناما لیکس کے ثبوت کے مطابق وزیراعظم منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، وزیراعظم آرٹیکل 62-63 پر پورا نہیں اترے نااہل قرار دیا جائے، مریم، حسن اور حسین نواز کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا جائے، درخواست۔