لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا دورہ کراچی اہم سرکاری مصروفیات کے باعث ملتوی ہو گیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچنا تھا جہاں پر انھیں گرمی میں ہلاکتوں، توانائی بحران اور کے الیکٹرک کے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی جانی تھی لیکن اہم سرکاری مصروفیات کے باعث وزیراعظم نواز شریف کا دورہ کراچی ملتوی کردیا گیا ہے اور اب وزیراعظم 2 روز بعد یکم جولائی کو کراچی پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات بھی متوقع تھی اور وزیراعظم نواز شریف نے سول اسپتال کا دورہ بھی کرنا تھا تاہم اب وزیراعظم اہم سرکاری مصروفیات کے باعث لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔