اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پرتاپی گیس منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شریک ہونے کے لیے ترکمانستان پہنچ گئے۔
وزیر اعظم نواز شریف ترکمانستان کے صدر کی دعوت پر معاون خصوصی طارق فاطمی اوروزیرمملکت پٹرولیم جام کمال کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے۔ ترکمانستان کے نائب وزیراعظم نے ہوائی اڈے پروزیراعظم نوازشریف کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران وزیراعظم افغانستان اور ترکمانستان کے صدور اور بھارت کے نائب صدر کے ہمراہ ترکمانستان، افغانستان پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے جب کہ وزیراعظم اشک آباد میں بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔