لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان قوم ایئر کنڈیشنڈ کنٹینروں کی سیاست کرنے والے خود ساختہ شیخ الاسلام کی ست رنگی سیاست سے بیزار آ چکے ہیں اور اب خود ساختہ شیخ الاسلام کی کوئی شعبدہ بازی کام نہیں آئے گی چودھری برادران کو اب اقتدار کی چھتری فراہم کرنے والا کوئی علی بابا موجود نہیں۔
اس لئے تین مایوس سیاست دانوں کا الائینس گجرات کے کسی ریسٹ ہا?س میں ہی دم توڑدے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے کامیاب طرز حکمرانی نے تانگہ پارٹیوں کا مستقبل بھی اندھیر کر دیا ہے جس کی وجہ سے قیمتی سگاروں میں غریب پاکستانیوں کا غم اڑانے والے ون مین پارٹی کے لیڈر بھی شیر بننے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن شیخ صاحب کو یاد رکھنا چاہئے کہ عوام کے ووٹ کے تقدس کا احترام نہ کرنے والے مسترد ہو چکے ہیں۔