سبی (نامہ نگار) وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد نواز شریف جمعرات کو ایک روزہ دورے پر گوادر سے سبی کے علاقہ این ایل سی چیک پوسٹ گرانڈوڈھ میں پہنچے تورکن صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نواب چنگیز خان مری نے ان کا شایان شان استقبال کیا اس موقع پرگورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ، احسن اقبال وزیر مملکت میر حاصل خان بزنجو،مشیر برائے سلامتی امور ناصر خان جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
جبکہ سابق سینیٹر میر محبت خان مری نیشنل لاجسٹک سیل کے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد جاوید بخاری، ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیصل مشتاق ،پروجیکٹ ڈائریکٹر برگیڈیئر محمد احمد علوی ،پروجیکٹ منیجر کرنل ارسلان علیم ،میجر نعیم احمد ،صوبدار میجر محمد اشرف ،صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو،رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت علی ،ایم پی اے طاہر محمود، ایم پی اے میر جعفر خان مندوخیل ، کمانڈسدرن کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، آئی جی بلوچستا ن احسن محبوب، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ ، برگیڈکمانڈر سبی برگیڈیئر شہزادہ شاہد نواز ،ڈی آئی جی سبی سید انتصار حسین جعفری ،کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ ،لیفٹیننٹ کرنل عمر سعید آفریدی ،ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران ، ڈپٹی کمشنر کوہلو، چیئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ، چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داؤد رند سمیت مختلف محکموں کے سیکرٹریز قبائلی سیاسی عوامی شخصیات بھی موجود تھے بعدازاں ہیلی پیڈ سے مہمانوں کو پنڈال تک لایا گیا اس موقع پر سبی کوہلو شاہراہ کی تکمیل کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دیتے ہوئے نیشنل لاجسٹک سیل کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیصل مشتاق نے بتایا کہ کئی سال تعطل کا شکار رہنے کے بعد پروجیکٹ پر این ایل سی کے مایہ ناز آفیسران وتجربہ کار انجینئرزنے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے 2007سے کام کو تیزی کے ساتھ شروع کیا گیا۔
دن رات محنت سے مذکورہ روڈ جو174کلومیٹر پر مشتمل سبی کوہلو شاہراہ مکمل کرکے عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے سبی کوہلو قومی شاہراہ سبی منڈائی لوسی کم میر دادفضل شاہ مروڈ مہوند کوہلو سے ہوتا ہوا بلوچستان پنجاب سرحدی علاقہ رکھنی سے منسلک ہوا قومی شاہراہ کی تکمیل سے سبی کوہلو رکھنی موسیٰ خیل کے علاوہ ڈیرہ غازی خان تک زمینی راستہ سیکڑکر رہ جائے گا انتہائی قلیل ٹائم میں بلوچستان سے پنجاب کا سفر ممکن ہوگا عوام کا وقت بھی اور سفری اخراجات بھی بچ جائیں گے جبکہ سبی سمیت بلوچستان بھر میں ترقی خوشحالی کا نیا باب کھل گیا ہے مقامی زمینداروں مالداروں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کو تعلیم صحت روزگاری کی فراہمی ممکن ہوجائیگی وفاقی اور صوبائی حکومتیں کا خواب بھی پورا ہوگاسبی رکھنی قومی شاہراہ کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے سبی رکھنی قومی شاہراہ جیکب آباد سکھر اور لورالائی ڈیرہ غازی قومی شاہراہ کیلئے پل کا کام بھی دے گا جبکہ پسماندہ علاقوں کی ترقی میں بھی رول پلے کرے گا۔
واضح رہے کہ سبی رکھنی قومی شاہراہ کے تکمیل سے قبل کوہلو جانے کیلئے کوئٹہ لورلائی بارکھاں سے کوہلو تک 16 سے 18 گھنٹے اور ہزاروں روپے خرچ کرکے کوہلو پہنچا جاتا تھا اور اب صرف 4 گھنٹوں میں کوہلو سے سبی ودیگر علاقوں میں جایا جاسکتا ہے قومی شاہراہ کے تکمیل سے قبل مقامی آبادی کئی مسائل کا شکار بھی رہی مقامی آبادی کی ترقی عوام کی خوشحالی بہتر سفر ی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکی ہے قومی شاہراہ کی تکمیل سے سبی اہم شہر کا درجہ حاصل کرلے گیا جس سے سبی و گردونواح میں ترقی کا نیا باب بھی کھل جائے گا اس موقع پر وزیراعظم میاں نواز شریف نے سبی ڈویژن کیلئے دوارب روپے کا ترقیاتی پیکچ کا اعلان کیا جس میں کروڑ روپے ضلع کوہلو کے شامل ہے جبکہ سبی تلی روڈ کو تعمیر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے اور سبی رکھنی و سبی تلی شاہراہ کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کئیں۔