لاہور (جیوڈیسک) چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اس طرح کی بیان بازی سے وزیر اعظم کی کمزوری ثابت ہوتی ہے۔
نیب پر ایک اور ادارہ بنانے کی ضرورت نہیں، اگر وزیر اعظم کو کوئی شکایت تھی تو نیب کے چیئرمین کو بلا کر بات کرتے۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ نیب کے چیئرمین کو وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر نے ملکر نامزد کیا تھا۔
نیب کے اختیارات کو درست کرنا ضروری ہے، جب وزیر اعظم اور زرداری اکھٹے بیٹھے تھے تو اس وقت نیب کے اختیارات کو درست کرتے۔