پاکستان (جیوڈیسک) مایہ ناز اسکوش کھلاڑی جہانگیر خان نے وزیر اعظم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان اولمپکس کے مسائل حل کرائیں۔ یوم آزادی کے موقعہ پر جہانگیر خان نے کہا کہ کھیل پاکستان کی پہچان ہیں۔
دس بار برٹش اوپن جیتنے والے جہانگیر خان نے کہا ہے کہ کھیل دنیا بھر میں پاکستانیوں کے لئے دروازے کھولتے ہیں اور ہمیں کھیل سے اپنی شناخت بناتے رہنا چاہئیے۔ جہانگیر خان نے کہا کہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے دو دہڑے ہونے کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام بدنام ہوا ہے۔
جہانگیر خان نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ خود اس مسئلہ کو حل کرائیں۔ جہانگیر خان نے کہا کہ پاکستان کے معطل ہونے کی صورت میں ہمارے اسپورٹس تباہ ہو جائیں گے کیونکہ کوئی ملک ہمارے یہاں آنے کو تیار نہیں اور پھر ہمیں کوئی بلانے کو تیار نہیں ہوگا۔