اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے ایک سال کی تنخواہ سندھ میں تعلیم کے لئے کام کرنے والے فلاحی ادارے کو عطیہ کردی۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ملک اور بالخصوص چھوٹے۔
اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی ایک سال کی تنخواہ جو تقریباً 16 لاکھ 90 ہزار روپے بنتی ہے ٹنڈو اللہ یار میں تعلیم کے لئے کام کرنے والے فلاحی ادارے رشید میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کو عطیہ کردی اور وزیر اعظم کی جانب سے رکن قومی اسمبلی راحیلہ مگسی نے ادارے کی انتظامیہ کو یہ چیک پیش کیا۔