اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے عہدے کے لیے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے پر ابھی حکمت عملی طے نہیں کی۔ نون لیگ نے رابطہ کیا تو ان کے امیدوار کی حمایت کا سوچیں گے۔ اسلام آباد نومنتخب پارٹی رہنماں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں خورشید شاہ نے ذرائع کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 45 سیٹوں سے اپنا وزیراعظم بنوانا ممکن نہیں۔
حلف برداری کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کریں گے پھر دیکھیں گے کہ مشرکہ امیدوار سامنے آتا ہے یا نہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو صوبائیت کی بات کرنا زیب نہیں دیتا ، انہیں قومی سوچ رکھنی چاہیئے ، پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ مسلم لیگ نون میثاق جمہوریت پر عمل کرے گی۔