اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں نگران وزیراعظم کے انتخاب پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
نگران وزیر اعظم کیلئے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا، سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اور سابق گورنرسٹیٹ بینک عشرت حسین سمیت سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے نام زیر غور آئیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ن لیگ او رپیپلزپارٹی میں نگران وزیراعظم کیلئے ملتان سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے، وہ دونوں سیاسی جماعتوں کے متفقہ امیدوار ہونگے۔