وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور جام معشوق علی کا بھٹ شاہ میں درگاہ بھٹائی پہ حاضری

بھٹ شاہ ( قاسم حسین سے) وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور جام معشوق علی نے بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی کی درگاہ پہ حاضری دے کر ملک کی ترقی کے لیئے خصوصی دعا کی بعد ازاں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان کے مشیر جام معشوق علی نے کہا کے الیکشن کمیشن کسی کے کہنے پر سیٹ خالی نہیں کرے گی تمام اقدامات قوانیں کے تحت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کے جرائم پیشہ شخص کا کسی بھی پارٹی سے تعلق ہو اسے قانوں کے کٹہرے میں لاکر انہیں سزا دی جائے گی جس کے لیئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے بہتر اقدامات اٹھائے ہیںنہ صرف ملک سے بدامنی ،دہشتگردی کے خاتمے کے لیئے انہوں نے بہتر کردار ادا کیا ہے بلکہ ملک سے کرپشن سے خاتمے کے لیئے بہتر کردار ادا کیا جارہا ہے جس پر ملک کا عوام سکون وآرام کی زندگی بسر کرہا ہے انہوں نے کہا کے سندہ کے عوام کی مرضی کے بغیر کالاباغ ڈیم نہیں بنایاجارہا ہے۔

مخالفین فضول حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کرنا بند کرے انہوں نے میاں نواز شریف کسی سے زیادتی نہیں کررہے ہیں ،میاں نواز شریف اب کراچی کے ساتھ اندرون سندہ کے بھی جلددؤرے کریں گے اور سندہ میں ڈولپمینٹ کے کام کرنے کے علاوہ بے روزگاری کے خاتمے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں ،درگاہ بھٹائی پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

Jam Mashooq Ali Bhit Shah Dargah Attendance

Jam Mashooq Ali Bhit Shah Dargah Attendance

Jam Mashooq Ali Bhit Shah Dargah Attendance

Jam Mashooq Ali Bhit Shah Dargah Attendance