مصطفی آباد/للیانی: وزیر اعظم پاکستان وطن عزیز کو روشنیوں کا شہر بنا کر ہی دم لیں گے، لوڈشیڈنگ میں واضع کمی کا کریڈٹ میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے، جن کی موثر حکمت عملی اور عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا، ناقدین عوام میں اپنا کھویا ہوا مقام بحال کرنے کیلئے احتجاجی ریلیاں اور جلسے کرکے عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان کی 19کروڑ عوام اب با شعور ہو چکے ہیں۔ جو کسی شعبدہ باز کے بھکاوے میں نہیں آئیں گے۔ اگر 10فیصد ووٹر بھی عمران خان سے متفق ہوتے تو ساڈھے سات لاکھ افراد جلسہ میں آتے، ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پر عمران خان کی الزام تراشیوں کا مقصد خیبر پی کے میں نا کامیوں پر پردہ ڈالنا ہے، عوام نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے جلسوں کو مسترد کر دیا ہے۔