سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) وزیراعظم پاکستان نے استثنیٰ ہونے کے باوجود اپنے اختیار کا استعمال نہیں کیا، راجہ ریاض صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)سعودی عرب نے نمائدہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان اپنی زبان پر قابو رکھ کر بات کریں گے تو پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی انکا احترام کریں گئی۔
مگر یہ نہیں ہو سکتا چیرمین تحریک انصاف عمران خان آپ میاں شریف اور مریم نواز کی بات کریں تو ہم آپ کے والد کی بات نہ کریں۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اپنی تین نسلوں کا حساب دے رہا ہے تو آپکو بھی اپنا حساب دینا ہو گا۔
عمران خان کو مریم نواز پر ترس کھانے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ ترس اس بیٹی پر کھائیں جس کو اس کاوالد تسلیم نہیں کرتا۔”مریم نواز لوگوں کے دلوں میں رہتی ہیں”۔راجہ ریاض نے مزید کہا کہ عمران خان کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ مریم نواز پر ترس کھائیں۔
عمران خان نے کالا دھن سفید کرایااور چندے کی رقم جیب میں ڈالی۔ سیاست کو ذاتیات میں دخل اندازی لیڈروں کا شیوہ نہیں بلکہ ایسے بیان سے لگتا ہے عمران خان قومی سطع کا لیڈر نہیں بلکہ گلی محلے کی سیاست کا بادشاہ ہے۔