لاہور(خصوصی رپورٹ)انجمن طلبہ اسلام کے سٹی ناظم شہیرسیالوی نے اپیل کی ہے ۔کہ کوٹ مومن ضلع سرگودھا میں سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم کرنے کے موقع پرضلع ناظم وقار رانجھا کو وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے نام کے نعرے نہ لگانے پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا اور دیگر کارکنان کو ہراساں کیا جا رہا اس ظلم و بربریت کے خلاف انجمن طلباء اسلام کل بروز سوموارکو ملک گیر یوم احتجاج منائے گی۔
کارکنان انجمن کل بھر پور احتجاج کریں گے، پریس کلبوں ،تعلیمی اداروں کے باہر اور اہم شاہرائوں پر احتجاج کیا جائے ،اور کلاسزمیں بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوں، اور ہاف ٹائم میں کلاسز کا بائیکاٹ کیا جائے۔ ای میل۔[email protected] رابطہ نمبر 03008046698۔03134103602 ۔03246194444