اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ اور پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل آصف سندھیلہ نے اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔
وہ کچھ دیر وزیر اعظم کے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے آصف سندھیلہ کی بطور نیول چیف ملک اور پاک بحریہ کے لئے خدمات کو سراہا۔
دوسری طرف پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے بھی اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد وطن واپسی پر اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم اور امریکی سفیر نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کے علاوہ پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔