وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا قوم سے بطور وزیراعظم پہلا خطاب امید کی کرن ہے، رضوان سلم بٹ

گوجرانوالہ: ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 91، عوامی خادم رضوان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا قوم سے بطور وزیراعظم پہلا خطاب امید کی کرن ہے۔ انشاء اﷲ میاں برادران ملک پاکستان کے ڈوبتے جہاز کو سطح ترقی پر لاکر پوری دنیا میں اعلیٰ مقام دلائیں گے۔ عوامی خادم رضوان اسلم بٹ نے کہا کہ میاں نواز شریف کے سابقہ ادوار تابناک ہیں۔

انہوں نے ہمیشہ ملک و ملت کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی دِن رات صرف کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں بھاری مینڈیٹ سے کامیابی کے بعد بجائے مغرور ہونے کے میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف نے اپنی عاجزی، انکساری میں کمی لانے کی بجائے اُس میں پہلے سے زیادہ اضافہ کیا ہے۔

حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے میاں برادران نے حکومتی مشنری کو حرکت میں لاکر صدقہ جاریہ کا کام کیا ہے۔ سیلاب زدگان کی آباد کاری اور متاثرین کی فلاح و بہبود کے کام اپنے عروج پر ہیں۔