اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا نام پاناما لیکس میں شامل کیا جائے اور وہ انکوائری کمیشن کے سامنے تفصیلات سے آگاہ کریں۔
متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران اعتزاز احسن نے کہا کہ پاناما لیکس کے ذریعے ایک مخصوص قسم کے مالی جرم کا ارتکاب کیا گیا۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ پاناما لیکس میں اگر وزیر اعظم کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آجاتی ہیں تو وزیر اعظم کو یہ تمام تفصیلات میڈیا کے سامنے لانی چاہیئیں کہ ان کے پاس یہ دولت کہاں سے آئی، کیا یہ ان کی خاندانی دولت تھی یا انہوں نے کسی سے رقم لی، کوئی کاروباری معاہدہ کیا گیا، انہیں اس حوالے سے تمام تفصیلات بتانا ہوں گی اور وہ اس کے پابند ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ اس ٹی اور آر کو تسلیم رے تاکہ جمہوریت کی بقا کو یقینی بنایا جا سکے، طارق آفریدی نے کہا کہ اپوزیشن جمہوریت کے راستے میں رکاوٹ نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارا واحد اور اولین مطالبہ ہے کہ احتساب وزیر اعظم اور ان کے خاندان سے شروع ہو۔