اسلام آباد(جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے آج پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس طلب کر لیا، دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کو حتمی شکل دی جائے گی، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین سمیت آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل رضوان اختر بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔ انسداد دہشت گردی قوانین کے موثر اور فوری عمل درآمد، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت اور انٹیلی جنس تعاون بڑھانے کے اقدامات سمیت عوام کو دہشت گردی کے خلاف بھرپور آگاہی دینے کے امور پر بھی غور کیا جائے گا۔