راولاکوٹ کی خبریں 25/10/2016

Nasir khan

Nasir khan

قصور (بیورورپورٹ) وزیراعظم پاکستان کا جلسہ بھائی پھیرو تاریخی ہوگا ، لاکھوں لوگ شریک ہونگے ، ڈسٹرکٹ قصور مسلم لیگ ن کاقلعہ ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن )کے کارکنان نے اپنے محبوب قائد کاتاریخی استقبال کرکے عمران خان کی پاکستان مخالف سیاست کو مسترد کردینگے۔

ان خیالات کا اظہار چےئرمین مارکیٹ کمیٹی ناصرمحمودخان، وائس چےئرمین جمیل احمدخان (ممبران مرکزی کونسل )نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا ،چےئرمین مارکیٹ کمیٹی ناصرمحمودخان نے کہا کہ الزامات اور ملک توڑنے کی سیاست کرنیوالے نمک حرام ہیں جس ملک کا کھاتے ہیں اسی کے خلاف کام کرتے ہیں ،تاریخ گواہ ہے کہ میاں محمدنواز شریف نے وزیراعظم پاکستان بن کر ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے موٹروے سمیت دیگر کامیاب پراجیکٹس دئیے اب بھی میٹرو جیسے شہکار منصوبوں کے بعد مخالفین کونظرآرہا ہے کہ بجلی کے منصوبوں سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوجائے گا اور وطن عزیز ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پرگامزن ہوجائے گا۔

وائس چے ئرمین جمیل احمدخان سنےئر نائب صدرمسلم لیگ ن ضلع قصور نے کہا کہ قصور مسلم لیگ ن سے محبت کرنیوالوں کا شہر ہے یہاں کی عوام میاں محمدنوازشریف، میاں شہباز شریف سے پیارکرتی ہے لوگ قافلوں اور ریلیوں کی صورت میں بھائی پھیرو پہنچ رہے ہیں ، انشاء اللہ 29اکتوبر کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Jamil khan

Jamil khan

قصور (بیورورپورٹ) خبروں پرایکشن ، رانا مختار چوکی انچارج بیدیاں تعینات ، اے ایس آئی سلیم ڈوگر کے خلاف تحقیقات شروع ، کرپٹ عناصر کو نشان عبرت بنادوں گا ۔

ڈی پی او کااعلان ،تفصیلات ڈی پی او سید علی ناصررضوی نے چوکی انچارج بیدیاں سلیم ڈوگر کیخلاف خبروں کی اشاعت اور شہری عبدالوحید کے پلاٹ پرقبضہ کروانے کی کوشش کروانے میں ساتھ دینے پر تھانہ مصطفی آباد للیانی رانا مختار SIکوچوکی انچارج بیدیاں تعینات کردیا ہے۔

جبکہ اے ایس آئی سلیم ڈوگر ، محرر لیاقت ودیگر کے خلاف تحقیقات شروع کروادی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

DPO Kasur

DPO Kasur

قصور (بیورورپورٹ) پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈی پی اوسید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر مختلف مقامات پر سرچ آپریشن 14افراد گرفتار، بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد،جرائم کی بیخ کنی اور امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے سلسلہ میں پولیس دستوں کا فلیگ مارچ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پرگزشتہ شب ضلع قصور میں 5مختلف مقامات ، مصطفی آباد، کوٹرادھاکشن ، گنڈاسنگھ والا، الہٰ آباد اور پتوکی میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سر چ آپریشن کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا80کے قریب گھروں کو چیک کیا گیا جبکہ126 لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی اور14افراد کو حراست میں لیکر ملزمان کے قبضہ سے7پسٹل، رائفل 7ایم ایم ، پمپ ایکشن، رپیٹر، بندوق،45لیٹر دیسی شراب آدھا کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔پولیس نے مختلف دفعات کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔دریں اثناء جرائم کی بیخ کنی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر ایس ڈی پی اوز کی زیر قیادت فلیگ مارچ کیا گیا ۔فلیگ مارچ میں محافظ فورس ،تھانہ کی نفری اورایلیٹ فورس کی نفری نے حصہ لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) ٹریفک پولیس کا غیر قانونی اڈوں،کم عمر رکشہ ڈرائیوروں اوربھاری ٹریفک کے داخلہ کے خلاف کریک ڈاؤن ، تین غیر قانوی اڈے بند ، درجنوں گاڑیوں کوبھاری جرمانے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قصور میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد طاہر نواز وڑائچ نے غیر قانونی اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور شہر قصور میں تین غیر قانونی اڈوں نیو بس ٹرمینل قصور، للیانی اڈا اور ریلوے اسٹیشن کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بند کردئیے ہیں اسی طرح شہر قصور میں بھاری ٹریفک کے داخلے کو روکنے کیلئے اور کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں درجنوں ہیوی وہیکلز اور کو جرمانے کیے جا چکے ہیں۔اس حوالے سے ڈی ایس پی ٹریفک محمد طاہر نواز وڑائچ نے بتلایا کہ شہریوں اور تاجروں کے تعاون سے ضلع کا ٹریفک نظام بہترین کیا جائیگا ۔ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے حادثات کی روک تھام کیساتھ ساتھ ٹریفک کے مسائل سے بھی چھٹکارا ملے گا اورآئندہ چند روز تک شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پابندی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی واک اور سیمینارکا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) قصور کے نواحی گاؤں مصطفےٰ آباد میں پراپرٹی بیچ کر خریدار کو دھکمیاں اور فروخت کئے ہوئے مکان پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش ،تفصیلات کے مطابق مصطفےٰ آباد کے رہائشی محمد افضل نے شوکت علی کے بڑے بھائی سے ایک مکان خریدااور اپنے گھر والوں کے ساتھ اس مکان میں رہنے لگا ،کچھ عرصہ گزر جانے کے بعد شوکت علی نے افضل سے مکان واپس حاصل کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیااور فروخت کئے ہوئے مکان پر ناجائز قبضہ کرنے کیلئے افضل کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں ،جس ناء پر افضل نے تھانہ مصطفےٰ آباد میں شوکت کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ،اٖفضل کا کہنا ہے کہ شوکت ایک غندہ شخص ہے اور اس کے گھر والوں کو اس سے شدید خطرہ ہے ،اس کا کہنا ہے کہ افضل نے اسے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی ہیں کہ اگر مکان خالی نہ کیا تو وہ اسے اوراس کے گھر والوں کو زندہ نہیں چھوڑے گا ،اور شوکت نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر افضل کے گھر میں دکیتی بھی کی جس کا مقدمہ تھانہ مصطفےٰ آباد میں درج کروادیا گیا ہے ،محمد افضل نے ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے اور شوکت کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی ہے ۔