لاہور (جیوڈیسک) ہیڈ کوچ وقار یونس پاکستان کرکٹ بورڈ پر پھٹ پڑے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کچھ لوگ کرکٹ کی بہتری نہیں چاہتے بورڈ سے کہا تھا میری رپورٹ خفیہ رکھی جائے لیکن رپورٹ کو تماشہ بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا رپورٹ اس لیے دی کہ ملبہ ڈالا جا سکے۔ چیئرمین شہریار خان کو گھر رپورٹ دے کر آیا تھا اور کہا تھا برائے مہربانی اس کو لیکن نہ کیا جائے۔
وقار یونس نے کہا بورڈ میں جتنی سیاست ہے اتنی شاید پارلیمنٹ میں نہ ہو۔ شہریار خان اور نجم سیٹھی نے ملاقات کرنا گوارا نہیں کی۔ انہوں نے کہا کرکٹ کے ساتھ کیا تماشا ہو رہا ہے وزیراعظم نواز شریف کو نوٹس لینا چاہئے۔
وقار یونس نے کہا رپورٹ لیک ہونے پوچھا تو رسوائی ہوئی۔ میں جو شور کر رہا ہوں اس سے ملک کی بدنامی ہو گی اور کچھ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وقار یونس نے کہا عمران خان سے ملاقات ہوتی رہتی ہے کوئی ایشو نہ بنایا جائے۔
وقار یونس نے کہا ہمارے ملک کو چیزوں کو ٹھیک کرنے کی روایت نہیں ہے۔ میں چاہتا ہوں سب مل کر معاملات کو ٹھیک کریں۔ واضح رہے گزشتہ روز ہیڈ کوچ وقار یونس نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی تھی۔