وزیراعظم قیام امن سمیت ہر معاملے میں سر خروح ہونگے، عارف حمید بٹ

مسلم لیگ ن کے رہنماء عارف حمید بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف قیام امن سمیت ہر معاملے میں سر خروح ہونگے۔ان کی نیک نیتی اور سیاسی بصیرت سے پاکستان بند گلی سے نکل آیا۔

ورثہ میں ملے بحران عنقریب قصہ پارینہ بن جائینگے حکومت دستیا ب وسائل سے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے بڑے منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے۔

صوبے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں توانائی بحران پر جلد قابو پالیا جائے گا۔